نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن آف کوریا کی جانب سے فیصلہ سامنے آیا ہے کہ سئول سٹی اور صوبہ گیونگی نے کورونہ کے پیش نظر انکم سپورٹ پالیسی سے غیر ملکیوں کو نکالنا امتیازی سلوک کی عکاسی کرتا ہے
١١ جون کو نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے سئول سٹی کے میئر اور صوبہ گیوںگی کے گورنر کو تجویز دی کہ انکم سپورٹ پالیسی میں ترامیم کے بعد غیر ملکی شہریوں کو بھی مکمل حقوق فراہم کئے جائیں
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بیان کیا کہ، “غیر ملکی باشندے بھی مقامی شہریوں کی طرح کوریا میں رہتے ہوئے قرنطینہ یا سماجی دوری وغیرہ جیسی تمام ذمہ داریوں اور سرگرمیوں میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اس لئے انہیں امدادی پالیسیوں میں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ بلکہ غیر ملکی باشندوں کو یوں نظر انداز کرنا معاشرے میں ان کی بقا کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے