ایلین رجسٹریشن کارڈ کا انگریزی نام تبدیل کئے جانے کا امکان ہے
یکم جون کو وزارت انصاف نے ایلین رجسٹریشن کارڈ کے انگریزی ترجمہ میں سے لفظ ایلین کو ایک موزوں لفظ سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
یہ اقدام وزارت انصاف کے سماجی مینٹرز کی جانب سے پیش کردہ تجویز کی عکاسی ہے کہ لفظ ایلین ایک غیر موزوں لفظ ہے جو کہ غیر ملکیوں کے درمیان ایک نہ مناسب تاثر پیدا کر سکتا ہے
وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ امیگریشن کنٹرول ایکٹ کے نفاذ قواعد پر نظرثانی کے ساتھ ایک غیر جانبدار متبادل لفظ کا انتخاب کیا جائے گا