حال ہی میں، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سےکافی ممالک نے عارضی طور پر کوریا کے ساتھ براہ راست پروازیں روک دی ہیں اور نتیجتًہ مختصر مدت کیلئے کوریا آنے والے افراد ویزا ختم ہونے کے باوجود کوریا سے واپس نہیں جا پا رہے
مندرجہ بالا حالات کے پیش نظر وزارت انصاف کی جانب سے پروازیں منسوخ کرنے والے ممالک سے آنے والے شارٹ ٹرم ویزا ہولڈرز کے لئے ویزا میں توسیع کے لئے طریقہ کار تیار کیا گیا ہے، ایسے تمام ممالک کے باشندے جو پروازوں کی معطلی کی وجہ سے کوریا سے واپس نہیں جا پا رہے، مندرجہ ذیل طریقہ کے ذریعے ویزا میں توسیع حاصل کر سکتے ہیں
اہلیت: واپسی کی پرواز منسوخ ہو جانے کی وجہ سے کوریا میں رہنے والے شارٹ ٹرم ویزا ہولڈر بی-١، بی-٢، سی-٣، سی-٤
مطلوبہ کاغذات: روانگی کی ٹکٹ یا کوئی بھی دستاویز جس کے ذریعے روانگی کی مشکلات کو ثابت کیا جا سکے
قیام کی مدت: ایک بار میں زیادہ سے زیادہ ٣٠ دن-ضرورت پڑنے پر ویزا ایکسٹینشن ممکن ہے
٣ مارچ سے ویزا میں توسیع حاصل کی جا سکتی ہے
ذریعہ معلومات: وزارت انصاف