فلپائن میں 2014 سے 2018 کے درمیان 34 کورین شہری قتل

رواں ماہ اکتوبر کے آغاز میں وزارت خارجہ کی جانب سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق  2014 سے 2018 کے درمیان مجموعی طور پر 98 جنوبی کورین شہریوں کو بیرون ملک قتل کیا گیا، جن میں سے قتل کے ایک تہائی یعنی 34 واقعات فلپائن میں پیش آئے

پارک، جو کہ امور خارجہ اور اتحاد کمیٹی کے ایک رکن ہیں، نے بیان کیا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے حال ہی میں 2016 کے اغواء قتل کے معاملے پر فلپائنی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تھا

تقریباً 3 سال پہلے یعنی 2016 میں پانچ افراد نے تقریباً 50 سالہ ایک کورین تاجر کو اغواہ کیا اور موت کے گھاٹ اتار دیا

رپورٹس کے مطابق اس قتل میں کئی سابق اور آن ڈیوٹی پولیس اففسران بھی شامل تھے، جنہوں نے کورین تاجر پر منشیات سے متعلقہ جرائم کا جھوٹا الزام لگایا اور قتل کرنے سے پہلے کورین تاجر کو پولیس سٹیشن لے جایا گیا. جس کے بعد کورین شہری کی آخری رسومات ادا کی گئیں لیکن اس کی راکھ کو ٹوالیٹ میں بہا دیا گیا. جبکہ تاجر کے لواحقین نے اس کی موت سے لا علم ہوتے ہوئے 50 لاکھ پیسو یعنی ایک لاکھ ڈالر تاوان بھی ادا کیا

اس واقعے سے دونوں ممالک میں شدید غم و غصہ کی فضا قائم ہوئی، جبکہ فلپائن کے صدر نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کو سخت کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا. کیس کی تحقیقات اب بھی جاری ہے

گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو وزارت خارجہ کی جانب سے کوریا میں موجود فلپائن کے سفیر کو طلب کیا گیا اور تحقیقات میں تیزی سے پیشرفت کا مطالبہ کیا

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.