ایک تحقیق کے مطابق کوریا میں کام کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں کی نصف سے زائد تعداد زیادہ تر فیکٹری ایریا میں تعمیر کردہ کنٹینر یا عارضی رہائش گاہوں میں ہی گزر بسر کرتے ہیں اور ایک ہفتے میں اوسط ٥٢ سے ٦٨ گھنٹے تک کام کرتے ہیں
مارچ ٢٠١٨ میں ادارہ برائے نقل مکانی و انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ١١٧٩ غیر ملکی محنت کشوں کے تحت کئے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق ایک گھر ملکی محنت کش فی ہفتہ ٥٤.٤ گھنٹے کام کرتا ہے
فی ہفتہ اوسط چھٹی ١.٣ دن کے ساتھ ایک ہفتے میں ایک دن چھٹی کرنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ یعنی ٤٩.٥ فیصد جبکہ پورا ماہ بغیر کسی چھٹی کے کام کرنے والے افراد کی تعداد ١.٤ فیصد رہی